یو بی ایل نے بڑی سنڈیکیٹڈ اسلامی فنانسنگ کامیابی سے مکمل کرلی

یو بی ایل نے بڑی سنڈیکیٹڈ اسلامی فنانسنگ کامیابی سے مکمل کرلی

کراچی(بزنس ڈیسک)یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) نے بطور مینڈیٹڈ لیڈ ایڈوائزر اور ارینجر پاکستان کی نجی شعبے کی اب تک کی سب سے بڑی سنڈیکیٹڈ اسلامی فنانسنگ کامیابی سے مکمل کی ہے جس کا مجموعی حجم 133 ارب روپے ہے۔

یہ فنانسنگ دیودار (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور انگرو کنیکٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو فراہم کی گئی جبکہ یو بی ایل نے فیسلٹی ایجنٹ، سیکیورٹی ایجنٹ اور اکاؤنٹس بینک کا کردار بھی ادا کیا۔ اس لین دین کے ذریعے پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈسے اینگرو گروپ کی جانب سے دیودار کے حصول اور حصول کے بعد ورکنگ کیپٹل کی ضروریات کو پورا کیا گیا۔اس فنانسنگ سے حاصل ہونے والی رقم اسکیم آف ارینجمنٹ کے تحت پی ایم سی ایل کو مقررہ ادائیگیوں کی جزوی تکمیل کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔

10,617 سیلولر ٹاورز کے حصول کے بعد، دیودار پاکستان کی سب سے بڑی آزاد ٹاور کمپنی بن چکی ہے ۔اس اہم لین دین کی کامیاب تکمیل کی مناسبت سے حال ہی میں انگرو کارپوریشن کے زیرِ اہتمام کراچی کے ٹی ڈی ایف میگنی فائی سائنس سینٹر میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد،چیئرمین اینگرو ہولڈنگز حسین داود، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر یو بی ایل جاوید اقبالسمیت یو بی ایل، اینگرو گروپ اور شریک مالیاتی اداروں کے سینئر نمائندگان نے شرکت کی۔ جاوید اقبال نے کہا کہ یہ فنانسنگ یو بی ایل پر کیے گئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ پیچیدہ اور بلند اثر رکھنے والے لین دین کی قیادت کر سکتا ہے ۔ اس منصوبے میں انگرو گروپ کے ساتھ شراکت داری پاکستان کے انفرااسٹرکچر اور طویل المدتی معاشی بنیادوں کو مضبوط بنانے کے لیے شریعت کے مطابق حل فراہم کرنے کے ہمارے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں