وافی انرجی اور ہنڈائی نشاط کے درمیان اسٹریٹجک معاہدہ طے
اشتراکِ معیار، تکنیکی برتری اور مسلسل جدت کیلئے مشترکہ عزم کا عکاس
کراچی (بزنس ڈیسک) وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ اور ہنڈائی نشاط موٹرز(پرائیویٹ) لمیٹڈ کے درمیان ہنڈائی گاڑیوں کیلئے شیل لیوبریکنٹس کی فراہمی کے حوالے سے اسٹریٹجک معاہدہ طے پا یا ہے ۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب لاہور میں منعقد ہو ئی اور اسی تقریب میں شیل ہیلیکس (HX8 0W-20 AH) کا اجراء بھی کیا گیا۔تقریب وافی انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر،زبیر شیخ اور ہنڈائی نشاط موٹرز(پرائیویٹ)لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرحسن منشا شامل تھے ۔شیل ہیلیکس HX8 0W-20 AH پاکستان میں ہنڈائی شیل تعاون کے تحت متعارف کرایا جانے والا دوسرا کوبرانڈڈ لیوبریکنٹ ہے۔
معاہدے کے تحت وافی انرجی ہنڈائی کی جامع ضروریات کے مطابق شیل لیوبریکنٹس فراہم کرے گا اور اس طرح ادارے کی بعد از فروخت سپورٹ مزید مضبوط ہوگی اور صارفین کو ہنڈائی کی تکنیکی خصوصیات سے ہم آہنگ لیوبریکنٹس تک بلا تعطل رسائی حاصل ہوگی۔ یہ اشتراکِ معیار، تکنیکی برتری اور مسلسل جدت کیلئے دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔