10وارداتیں:لاکھوں روپے ، فونز، قیمتی اشیا چھن گئیں

10وارداتیں:لاکھوں روپے ، فونز، قیمتی اشیا چھن گئیں

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں10 وارداتوں کے دوران شہریوں سے 12لاکھ روپے ،موبائل فونز، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگرقیمتی اشیا چھین لی گئیں۔

ڈاکوئوں نے گلشن اقبال میں مجتبیٰ سے 2لاکھ 90ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر سامان،ڈیفنس بی میں عاکف سے اڑھائی لاکھ نقدی اور موبائل فون، اچھرہ میں ولید سے 2لاکھ 40ہزار نقدی اور موبائل فون،ٹبی سٹی میں غیور سے 2لاکھ35ہزار نقدی اور موبائل فون، انارکلی میں ریاض سے 2لاکھ 20ہزار نقدی موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے ۔ چوروں نے لاری اڈا اور شمالی چھائونی سے گاڑیاں جبکہ سندر ،شادباغ اور غالب مارکیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری کرلیں

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں