سیمنٹ کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر9فیصداضافہ

سیمنٹ کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر9فیصداضافہ

پہلے 7ماہ کے دوران 29.94ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی 5.46ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی، مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

اسلام آباد(اے پی پی) سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سالانہ بنیادوں پر9فیصد جبکہ برآمدات میں ایک فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا ۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق پہلے 7ماہ میں 29.94ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی جو 9فیصدزیادہ ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک میں 27.54ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،جنوری میں ملک میں 4.15ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت کااندازہ ہے جوگزشتہ سال جنوری کے 4.03ملین ٹن کے مقابلہ میں 3فیصدزیادہ ہے ۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک کے شمالی شہروں وعلاقوں میں 20.66ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی جو12فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک کے شمالی شہروں وعلاقوں میں 18.38ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک کے جنوبی شہروں وعلاقوں میں 3.82ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.77ملین ٹن کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے ۔ پہلے 7ماہ میں 5.46ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 5.39ملین ٹن کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے ۔جنوری میں ملک سے 0.83ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات کااندازہ ہے جوگزشتہ سال جنوری کے 0.58ملین ٹن کے مقابلہ میں 43فیصدزیادہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں