اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزیاں،امریکی کرکٹر عارضی معطل
لاہور (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے امریکا کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ایرن جونز پر کرکٹ ویسٹ انڈیز اور آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی پانچ خلاف ورزیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں کرکٹ کی سرگرمیوں سے عارضی طور پر معطل کردیا ہے ۔
الزامات کا زیادہ تر تعلق بم10ٹو ر نا منٹ 2023-24 سے ہے جو کرکٹ ویسٹ انڈیز کے دائرہ اختیار میں آتا ہے ، جبکہ دو الزامات عالمی میچز سے متعلق ہیں،جونز پر فکسنگ کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔