کچے میں آپریشن ؛ لولائی گینگ کے مزید 5 ڈاکوئوں نے ہتھیار ڈال دئیے

کچے میں آپریشن ؛ لولائی گینگ کے مزید 5 ڈاکوئوں نے ہتھیار ڈال دئیے

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کے دوران 25لاکھ روپے سرکی قیمت والے ڈاکوسمیت لولائی گینگ کے مزید5ڈاکوؤں نے ہتھیارڈال کرخود کوپولیس کے حوالے کردیا’ کچے کا90فیصدعلاقہ کلیئرکروالیاگیا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روزکچے کے علاقے میں جاری آپریشن کے دوران لولائی گینگ کے 25لاکھ روپے سر کی قیمت والے ڈاکو عبدالستارلولائی نے اپنے 4ساتھیوں سمیت خود کوہتھیارڈال کرپولیس کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعرفان علی سموں نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ہتھیارڈالنے والے ڈاکوؤں کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیاجائے گا، باقی ڈاکوہتھیارڈالنے میں عافیت سمجھیں، کچے کے کریمنل کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔واضح رہے کہ کچے میں جاری آپریشن کے دوران اب تک پولیس نے 90فیصدعلاقہ ڈاکوؤں کے قبضہ سے کلیئر کروالیاہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں