امریکا :دوہرے قتل کے مجرم کو مہلک انجکشن کے ذریعے سزائے موت
ہوسٹن (اے ایف پی)ٹیکساس میں چارلس تھامپسن کو اپنی سابقہ گرل فرینڈ اور اس کے بوائے فرینڈ کے قتل کے جرم میں مہلک انجکشن کے ذریعے سزائے موت دیدی گئی،
جو امریکا میں رواں سال کی پہلی سزائے موت ہے ۔ تھامپسن پر 1998 میں ڈینِس ہیسلپ اور ڈیرن کیئن کے قتل کا الزام تھا۔ امریکی حکام کے مطابق گزشتہ سال امریکامیں کل 47 سزائیں دی گئیں، جن میں زیادہ تر مہلک انجکشن کے ذریعے تھیں۔