نیویارک :یہودی مرکز پر گاڑی سے حملہ ،ایک شخص گرفتار

نیویارک :یہودی مرکز پر گاڑی  سے حملہ ،ایک شخص گرفتار

نیویارک (اے ایف پی)نیو یارک پولیس نے بروکلین میں یہودی مرکز چابادلوباویچ پر گاڑی کے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جسے نفرت انگیز جرم قرار دیا گیا ہے ۔

پولیس کمشنر نے بتایا کہ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جو عمارت کے پچھلے دروازے سے ٹکرایا۔ شہر میں عبادت گاہوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ،میئر زہران ممدانی نے کہا کہ یہود دشمنی ناقابل قبول ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں