اسلام پورہ :فارمیسی ملازم کی گولی مار کر خودکشی
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقہ اسلام پورہ میں نجی فارمیسی میں 24سالہ ملازم نے نامعلوم وجہ پر گولی مار کر خودکشی کر لی ۔
پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ترجمان کے مطابق اسلام پورہ پولیس ساتھی ورکر کی کال پر موقع پر پہنچی تو ادریس زخمی حالت میں ملا ،اسے ہسپتال منتقل کیا گیا،تاہم جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیمروں کو چیک کیا تو معلوم ہوا ادریس نے خودکشی کی ہے ، اس حوالے سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے اور مزید کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔