آسٹریلین اوپن ٹینس ، ارینا سبالینکا فائنل میں پہنچ گئیں

آسٹریلین اوپن ٹینس ، ارینا سبالینکا فائنل میں پہنچ گئیں

سیمی فائنل میں سویٹولینا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6سے شکست دی

میلبورن (سپورٹس ڈیسک)بیلاروس کی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون ارینا سبالینکا اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں پہنچ گئیں۔ 27 سالہ بیلاروسی ٹینس سٹار نے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 31 سالہ یوکرین کی حریف کھلاڑی ایلیناسویٹولینا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 114 واں ایڈیشن جاری ہے ،سیمی فائنل میں سبالینکا نے سویٹولینا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ سے قبل ہی یہ اعلان کردیا گیا تھا کہ مقابلے کے بعد دونوں کھلاڑی صافحہ نہیں کریں گی اور میچ کے اختتام پر واقعی دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے دور رہیں اور کوئی مصافحہ نہیں ہوا۔یوکرینی کھلاڑی ایلینا سویٹولینا یوکرین جنگ کے تناظر میں دیگر یوکرینی کھلاڑیوں کی طرح روس اور اس کے اتحادی ممالک کے کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کرتیں۔ میچ سے قبل رسمی کارروائی اور تصاویر کے دوران بھی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فاصلہ رکھا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں