اوشن گارڈنز اور البرکہ بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

اوشن گارڈنز اور البرکہ بینک کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

کراچی (بزنس ڈیسک)اوشن گارڈنز نے البرکہ بینک پاکستان کے ساتھ کسٹمر سینٹرک مالیاتی حل کو مضبوط بنانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ۔ البرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او عاطف حنیف اورچیئرمین صدیق سنز گروپ طارق رفیع نے مفاہمتی یادداشت پردستخط کیے۔

معاہدے کا مقصداسٹریٹجک تعاون کا آغاز اور بہتر کسٹمرز پرمرکوز مالیاتی حل فراہم کرنا ہے ۔ یہ شراکت داری طویل مدتی قدر کی تخلیق کیلئے مشترکہ عزم کے تحت دو ممتاز اداروں کو یکجا کرتی ہے ۔ فنانس اور ڈیولپمنٹ شعبوں میں موجود مہارت کو ایک مؤثر پلیٹ فارم پر مجتمع کرتے ہوئے ، اس تعاون کا مقصد صارفین کے لیے زیادہ ترقی پسند، پائدار اور قابلِ رسائی حل فراہم کرنا ہے ، جو نہ صرف ان کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کریں بلکہ صنعت کے مجموعی معیار کو بھی بلند کریں۔ یہ مفاہمتی یادداشت پائیدار ترقی کے فروغ اور مقصد سے چلنے والی شراکت داری کے قیام کیلئے مشترکہ اور ہم آہنگ وژن کی عکاسی کرتی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں