بیٹے کی کینسر کی تشخیص نے میری دنیا پلٹ دی تھی:عمران ہاشمی

بیٹے کی کینسر کی تشخیص نے میری  دنیا پلٹ دی تھی:عمران ہاشمی

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے اس وقت کو یاد کیا جب ان کے بیٹے کی کینسر کی تشخیص نے ان کی دنیا پلٹ کر رکھ دی تھی۔

ایک انٹرویو میں عمران ہاشمی نے بتایا کہ ہم اپنے بیٹے کیساتھ پیزا کھا رہے تھے ، پہلی خبر اسی وقت سامنے آئی جب اس نے بتایا کہ اسکے پیشاب میں خون آیا ہے ،اگلے تین گھنٹوں میں ہم ایک ڈاکٹر کے پاس تھے ، جس نے کہا کہ آپ کے بیٹے کو کینسر ہے ۔ آپ کو اسکا اگلے دن ہی آپریشن کروانا ہوگا اور پھر آپ کو کیموتھراپی بھی کروانی ہوگی۔ تو میری پوری دنیا 12 گھنٹوں میں ہی الٹ گئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں