جاوید اختر فن کیلئے ایک داغ بن چکا :احمد علی بٹ

جاوید اختر فن کیلئے ایک داغ بن چکا :احمد علی بٹ

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار وکامیڈین احمد علی بٹ نے بھارتی مصنف وشاعر جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کرسکتے ۔ احمد علی بٹ نے اپنے پوڈکاسٹ میں بھارتی اداکار جاوید اختر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان بھارتی فنکاروں میں شامل ہیں جو اپنی قدر و وقار کھوچکے ہیں۔

احمد علی بٹ نے کہا کہ ایک اور بھارتی فنکار جو اپنی عزت کھو چکا ہے وہ جاوید اختر ہے ، اب مجھے لگتا ہے کہ وہ فن کے لیے ایک داغ بن چکا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جاوید اختر پچھلے سال پاکستان آئے تھے ، ہم نے ان کی بہت عزت کی، لیکن اس کے باوجود انہوں نے پاکستان کے خلاف بہت کچھ کہا۔اداکار نے کہا کہ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ آپ بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں کر سکتے ، اور وہ ہماری عزت کے مستحق بھی نہیں ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں