بیویوں کو شوہروں پر چِلّانا چاہیے ، رانی کے بیان پر تنقید

بیویوں کو شوہروں پر چِلّانا چاہیے ، رانی کے بیان پر تنقید

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی صنفی رویّوں کے حوالے سے اپنے بیان کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔ایک انٹرویو میں رانی مکھرجی نے کہا کہ ایک لڑکا وہی رویہ اپناتا ہے جیسا اس کا باپ اس کی ماں کے ساتھ سلوک کرتا ہے ۔

باپ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ گھر میں اپنی بیوی کے ساتھ عزت سے پیش آئے ، سب کچھ گھر سے ہی شروع ہوتا ہے یہاں تک کہ باپ کو ماں پر نہیں چلّانا چاہیے ۔ ماں کو باپ پر چلّانا چاہیے ، یہی درست طریقہ ہے ۔ یہ بیان کچھ سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آیا ،ایک صارف نے کہا کہ وہ ہنستی ہیں اور بار بار یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتی ہیں کہ انہوں نے بہت اچھا نکتہ پیش کیا ہے ۔ایک تبصرہ کچھ یوں تھا کہ ‘یہ کیسا رویّہ ہے اور یہ سمجھ نہیں آتا کہ کوئی انہیں کیوں نہیں ٹوکتا۔ کسی نے لکھا کہ صرف اس وجہ سے کہ وہ پرانی نسل سے تعلق رکھتی ہیں، یہ مطلب نہیں کہ وہ کچھ بھی کہہ سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں