آج کے فنکاروں میں پیسے کی لالچ ہے :جواداحمد

آج کے فنکاروں میں پیسے کی لالچ ہے :جواداحمد

لاہور (آئی این پی)سینئر گلوکار جواد احمد نے کہا کہ آج کے فنکاروں کو پیسوں کا لالچ ہے ۔ایک انٹرویو کے دوران جواد احمد نے کہا کہ میں نے سیاست کیلئے اپنے میوزک کی قربانی دی، مجھے پیسوں کی لالچ نہیں ہے ، سمجھ نہیں آتی ہمارے فنکاروں کو پیسوں کی اتنی زیادہ لالچ کیوں ہے ۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ میں فنکاروں سے کہوں گا کہ آپ اپنے چارجز کم کریں اور عوام کیلئے خود کو میسر کریں، پاکستان کی قوم نے ہی آپ کو اتنا بڑا آرٹسٹ بنایا ہے ، فنکار پیسے لے کر شادیوں میں گانے جاتے ہیں، کارپوریٹ سے پیسہ لیتے ہیں، یہ لوگ صرف انہیں کے گرد گھومتے ہیں اور عوام میں نہیں جاتے ، عوام کیلئے صرف ٹی وی پر نظر آتے ہیں، سماجی طور پر یہ برا ہے اور یہ میرا اپنا خیال ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں