ہیرا پھیری 3میں اکشے کمار رکاوٹ ہیں:پاریش
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار پاریش راول نے فلم ‘ہیرا پھیری 3’ کے حوالے سے اکشے کمار اور فلم میکرز سے اختلافات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ بابو راؤ کے بغیر اس فلم کو بنانے کا سوچ رہے ہیں تو یہ بہت بڑی ناکامی ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو کے دوران تمام تر اختلافات کے باوجود سینئر بھارتی اداکار پریش راول نے تصدیق کی ہے کہ یہ فلم ضرور بنے گی، ایک بار اکشے کمار اور فلم کے میکرز اپنے اختلافات حل کر لیں تو ‘ہیرا پھیری 3’ ضرور بنے گی۔