ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر ہفتے کو کھلے رہیں گے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف بی آرنے اعلان کیا ہے کہ لارج ٹیکس پیئر آفسز، میڈیم ٹیکس پیئر آفسز، کارپوریٹ ٹیکس آفسزاور ریجنل ٹیکس آفسزسمیت اس کی تمام فیلڈ فارمیشنز ہفتہ 31 جنوری 2026 کو کھلی رہیں گی۔
یہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کرنے اور محصولات کی بلا تعطل وصولی کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے ۔ تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز مذکورہ تاریخ پر ٹیکسوں، ڈیوٹیز اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولی کے لیے فعال رہیں گے۔