نیشنل رئیل اسٹیٹ کانفرنس کا انعقادناگزیر،اسلام آباد چیمبر

نیشنل رئیل اسٹیٹ کانفرنس کا انعقادناگزیر،اسلام آباد چیمبر

اسلام آباد (اے پی پی)اسلام آباد چیمبرکے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر معاشی ترقی کا ایک اہم محرک ہے ، شعبہ کے ریگولیٹری اور سرمایہ کاری چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نیشنل رئیل اسٹیٹ کانفرنس کے انعقاد کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو آئی سی سی آئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سردار طاہر محمود نے کہا کہ تاجر برادری برآمدات کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے وزیر اعظم کے وژن اور خاص طور پر اڑان پاکستان کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں