سونا دوسرے روز بھی 21 ہزارروپے سے زائد مہنگا

سونا دوسرے روز بھی  21 ہزارروپے سے زائد مہنگا

کراچی(بزنس ڈیسک)سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 2 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں ایک تولہ سونا ملکی تاریخ میں پہلی بار5 لاکھ72ہزار 862 روپے کی بلند سطح عبور کرگیا۔

جبکہ دس گرام 5 لاکھ روپے کے قریب جاپہنچا ۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 212 ڈالر کے تاریخی اضافے سے 5 ہزار 505 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 21 ہزار200 روپے کے یکمشت اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 18 ہزار 175 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 91 ہزار136 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 21100 روپے کے نمایاں اضافے سے 5 لاکھ 51 ہزار 662 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 264 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 12 ہزار کی بلند سطح عبور کرتے ہوئے 12 ہزار 175 روپے کی بلند سطح پر جاپہنچی ہے ۔دوسری جانب سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی مزید کمی سے 279اعشاریہ81 روپے پر بند ہوا۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں