سپورٹس کمپنی نائیکی کے دماغ میں تبدیلیاں لانیوالے جوتے

سپورٹس کمپنی نائیکی کے دماغ میں تبدیلیاں لانیوالے جوتے

نیو یارک(نیٹ نیوز)امریکی جوتوں کی کمپنی نائیکی نے اپنی نئی جوتوں کی سیریز نائکی مائنڈ متعارف کروائی ہے ، جس میں مائنڈ 001 اور مائنڈ 002 شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ جوتے پہننے سے نہ صرف جسمانی کارکردگی بہتر ہوتی ہے بلکہ دماغی حالت، توجہ اور ارتکاز پر بھی مثبت اثر پڑتا ہے ۔

نائکی کا کہنا ہے کہ یہ جوتے پاؤں کے نیچے ہلکی تحریک دے کر دماغ کے مخصوص نیورل راستوں کو فعال کرتے ہیں، جس سے کھلاڑی ذہنی طور پر زیادہ حاضر، پرسکون اور فوکسڈ محسوس کرتے ہیں، خاص طور پر دباؤ والے لمحات میں۔نائیکی کے چیف سائنس آفیسر میتھیو نرس نے کہا کہ ہم نے سمجھ اور آگاہی، ذہنی توجہ اور جسمانی احساسات کا مطالعہ کر کے دماغ اور جسم کے تعلق کو نئی انداز میں سمجھنے کی کوشش کی ہے ۔ نائیکی مائنڈ سیریز اب مارکیٹ میں دستیاب ہے اور قیمت 79.99 پاؤنڈ سے شروع ہوتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں