چین:شرارتی بچے نے ناک میں تالا لگا لیا، ویڈیو وائرل

چین:شرارتی بچے نے ناک میں تالا لگا لیا، ویڈیو وائرل

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک شرارتی بچے نے اپنی ناک میں تالا پھنسا کر خود کو مشکل میں ڈال لیا۔ صوبے ہونان کے شہر ہوائیہوا میں بچے نے اپنی ناک میں کمبی نیشن پیڈ لاک (نمبر لگا کر بند کیا جانے والا تالا) لگا لیا۔

اگرچہ یہ واضح نہیں کہ اس نے ایسا کیسے کیا لیکن لوگوں کا خیال ہے کہ اس نے ایسا ایک کردار ‘بُل ڈیمون کنگ’ کی طرح دِکھنے کے لیے کیا۔ تاہم، تالا پھنسانے کے بعد وہ ایسے بیل کی طرح دِکھنے لگا جس کے ناک میں نکیل ہو۔پھنسے ہوئے تالے کو نکالنے کی متعدد ناکام کوششوں کے بعد لڑکے نے اپنے والدین کو مدد کیلئے پکارا لیکن وہ بھی ناکام رہے ۔بالآخر انہوں نے مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ان کے لیے بھی یہ معاملہ انتہائی پیچیدہ رہا لہٰذا انہوں نے تالے کو کاٹا اور بچے کو تکلیف سے نکالا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں