سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 12.54 فیصد اضافہ ریکارڈ

سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 12.54 فیصد اضافہ ریکارڈ

جنوری میں برآمدی حجم 61فیصدبڑھ کر9 لاکھ 37ہزار 97ٹن ہو گیا

کراچی(بزنس رپورٹر)جنوری 2026کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 12.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،گزشتہ ماہ سیمنٹ کی مجموعی فروخت 45 لاکھ 38 ہزار ٹن رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 40 لاکھ 32ہزار ٹن تھیں۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری  میں مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 36 لاکھ 01 ہزار ٹن رہیں جبکہ جنوری 2025 میں یہ 34 لاکھ 50 ہزار ٹن تھیں، یوں جنوری میں سالانہ 4.36 فیصد اضافہ ہوا ،اسی طرح برآمدی فروخت میں نمایاں 61.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور برآمدی حجم جنوری 2025 کے 5 لاکھ 81 ہزار 691 ٹن سے بڑھ کر جنوری 2026 میں 9 لاکھ 37 ہزار 97 ٹن ہو گیا۔رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ یعنی جولائی تا جنوری سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3 کروڑ 05 لاکھ 83 ہزار ٹن رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 2 کروڑ 76 لاکھ 56 ہزار ٹن کے مقابلے میں 10.58 فیصد زیادہ ہیں۔ اس عرصے میں مقامی فروخت 2 کروڑ 50 لاکھ 15 ہزار ٹن رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 2 کروڑ 22 لاکھ 64 ہزار ٹن تھیں، یوں 12.36 فیصد کا اضافہ ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں