بلوچستان میں دہشتگرد حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی سرپرستی میں ہوا، گر پتونت سنگھ

کینیڈا: (دنیا نیوز) سکھ فار جسٹس تنظیم کے سربراہ گر پتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگرد حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی سرپرستی میں ہوا ہے۔

سکھ فار جسٹس تنظیم نے کوئٹہ میں بھارتی سرپرستی میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کر دی، اپنے بیان میں تنظیم کے سربراہ گر پتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان اور امریکی مفادات کے خلاف براہ راست کارروائی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، بھارت دہشتگردوں کے ذریعے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کو روکنا چاہتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں