ڈیفنس میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ، ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گلوکارہ رابی پیرزادہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا جس پر ڈیفنس سی پولیس نے ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز ڈیفنس فیز 7 میں پیش آیا جہاں ایک کار سوار ملزم نے گلوکارہ رابی پیرزادہ اور ان کے ڈرائیور کو ہراساں کیا۔

ایف آئی آر میں درج تفصیلات کے مطابق ملزم نے بدتمیزی اور تشدد کیا جبکہ منع کرنے پر رابی پیرزادہ کے ڈرائیور کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں