چنیوٹ میں منشیات فروشوں کیخلاف بڑا کریک ڈاؤن، ایک ملزم گرفتار، 7 کلو ہیروئن برآمد
چنیوٹ: (دنیا نیوز) ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس نے سپیشل مہم کے تحت منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ چناب نگر انسپکٹر سیف اللہ، سب انسپکٹر مدثر حسن خان نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی، پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر منشیات فروش ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار منشیات فروش ملزم کے قبضہ سے 7 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔
گرفتار ملزم کیخلاف تھانہ چناب نگر میں منشیات کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیا گیا، ڈی پی او ڈاکٹر عاطف نوید کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف سپیشل مہم کے تحت کریک ڈاؤن جاری ہے۔