پاکستان اور ازبکستان کا سٹریٹجک اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا اعادہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور ازبکستان نے سٹریٹجک اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
پاک ازبک بین الحکومتی کمیشن کا 10 ویں اجلاس کا اسلام آباد میں انعقاد ہوا، دوطرفہ تجارت کا ہدف 2 ارب ڈالر، ادارہ جاتی طریقہ کار تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ترجیحی تجارتی معاہدے فیز ٹو مراعات میں پیشرفت کا خیرمقدم کیا گیا، تجارت، سرمایہ کاری، لاجسٹکس اور کسٹمز ڈیجیٹلائزیشن پر تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
.jpg)
پاکستان اور ازبکستان کے درمیان براہِ راست فضائی سروسز کے آغاز پر اتفاق کیا گیا، لیبر موبلٹی اور روزگار سے متعلق مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق زراعت اور غذائی تحفظ میں تعاون، فائیٹو سینیٹری پروٹوکولز پر پیشرفت ہوئی ہے، بین الحکومتی کمیشن میں ماحولیاتی اور موسمیاتی تعاون کو مشترکہ ترجیح قرار دیا گیا۔
توانائی، معدنیات، آئی ٹی اور ایس ایم ایز میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا، پاکستان اور ازبکستان آئی جی سی کا 11 واں اجلاس تاشقند میں منعقد ہوگا۔