سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی، 21 ہزار 5 سو روپے سستا
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پرسونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 21 ہزار 5 سو روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 18 ہزار 433 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے کی ہوگئی ہے۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی جو601 روپے کم ہوکر8 ہزار405 روپے پر آگئی۔
عالمی منڈی میں فی اونس سونا 215 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 676 ڈالر پر آ گیا جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 6 ڈالر 1 سینٹ کمی کے بعد 79 ڈالر 30 سینٹس ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی فی اونس قیمت میں تقریباً 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ٹریڈنگ کے دوران سونا 458 ڈالر فی اونس کمی کے ساتھ 4435 اونس ہوگیا، اس کے علاوہ عالمی منڈی میں چند دنوں کے دوران سونا ایک ہزار ڈالر فی اونس سستا ہوا ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برینٹ خام تیل 67 ڈالر فی بیرل اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 63 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے۔