سال 2026 کے پہلے ماہ میں ہی مہنگائی کی شرح میں اضافہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی، سال 2026 کے پہلے ماہ میں ہی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔

دسمبر 2025 کے مقابلے جنوری میں مہنگائی کی شرح میں 0.39 فیصد کا اضافہ ہوا، جنوری 2026 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 5.80 فیصد ہوگئی۔

وزارت خزانہ نے جنوری کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 5 سے 6 فیصد کے درمیان لگایا تھا، جولائی 2025 تا جنوری 2026 میں اوسط مہنگائی 5.24 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 5.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، گذشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 0.61 فیصد بڑھی۔

جنوری 2026 میں شہروں میں مہنگائی میں 0.23 فیصد کا اضافہ ہوا، گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 5.79 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں شہروں میں مہنگائی کی سالانہ شرح 5.81 فیصد رہی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں