ایکنک نے 240 ارب کے 4 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایکنک نے 240 ارب روپے کے 4 منصوبوں کی منظوری دے دی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 240 ارب روپے سے زائد مالیت کے 4 بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

منظور شدہ منصوبوں میں اے ایف آئی سی۔ این آئی ایچ ڈی راولپنڈی کی توسیع شامل ہے، وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام، کراچی ییلو لائن بی آر ٹی کوریڈور بھی شامل ہے۔

گلگت بلتستان میں 34.5 میگاواٹ کے ہارپو ہائیڈرو پاور منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر منصوبہ بندی سندھ نے شرکت کی، معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری منصوبہ بندی، دفاع، آبی وسائل بھی شریک ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں