امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت کیلئے ٹیرف میں کمی کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کا بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر لگائے گئے ٹیرف میں کمی کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ٹیلی فونک گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے، روسی تیل کی خریداری روکنے، امریکا اور وینیزویلا سے تیل خریداری میں اضافے پر بھی اتفاق ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی کی درخواست پر اور انکے ساتھ دوستی و احترام کی وجہ سے امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا بھارت پر لگایا گیا باہمی ٹیرف 25 فیصد سے کم کرکے 18 فیصد تک لے جائے گا، مودی نے 500 ارب ڈالر سے زیادہ کی امریکی توانائی، ٹیکنالوجی، زرعی اور دیگر مصنوعات خریدنے کا بھی عہد کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں