کابینہ کمیٹی برائے ایس او ایز کا اجلاس: مختلف محکموں کے بی او آرز کے تقرریوں کی منظوری

اسلام آباد:(دنیا نیوز) کابینہ کمیٹی برائے ایس او ایز کے اجلاس میں مختلف محکموں اور مالیاتی اداروں کے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے ایس او ایز کا اجلاس ہوا جس میں ایگزم بینک کی 2025 پروکیورمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں این آئی سی ایل، سٹیٹ لائف، ٹریڈنگ کارپوریشن کے بورڈز میں تقرریوں کی منظوری بھی دی گئی، نیشنل انشورنس کمپنی میں چیئرمین اور ایک آزاد ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

دوسری جانب سٹیٹ لائف اور ٹریڈنگ کارپوریشن کے بورڈز میں آزاد ڈائریکٹرز کی تقرری ، پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کو محدود اور مؤثر ادارہ بنانے کی منظوری دی گئی ۔

علاوہ ازیں پی ٹی ڈی سی کو ’سینٹر آف ایکسی لینس‘ کے طور پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور کمیٹی نے پی ٹک ڈی سی اثاثہ جات اور فنڈنگ پر الگ سمری طلب کرلی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں