دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کا آغاز، عالمی رہنماؤں کی آمد
دبئی: (سید مدثر خوشنود) دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں دنیا بھر سے حکومتی رہنما، وزراء، پالیسی ساز، کاروباری شخصیات اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔
تقریب کے افتتاحی روز متحدہ عرب امارات کی قیادت نے مختلف ممالک سے آنے والے وفود کا استقبال کیا، جبکہ سمٹ کے دوران مستقبل کی حکمرانی، معیشت، ٹیکنالوجی، ماحولیاتی چیلنجز اور عالمی تعاون جیسے اہم موضوعات پر مکالمہ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق یہ عالمی فورم حکومتوں کو درپیش چیلنجز، عوامی خدمات میں بہتری اور مستقبل کے شہری نظام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کا اہم موقع فراہم کرتا ہے، جس سے عالمی سطح پر تعاون کے نئے راستے بھی کھلنے کی توقع ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے عالمی اجلاس دبئی کو بین الاقوامی سفارت کاری اور پالیسی مکالمے کے اہم مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرتے ہیں، جبکہ آنے والے دنوں میں سمٹ سے متعدد اہم اعلانات اور شراکت داریوں کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔