برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات انتہائی مضبوط اور مثبت ہیں: برطانوی وزیرداخلہ

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی وزیرداخلہ شبانہ محمود نے برطانیہ اورپاکستان کے تعلقات کو انتہائی مضبوط اور مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ دونوں حکومتیں مسلسل رابطہ میں رہتی ہیں۔

شبانہ محمود نے برطانوی امیگریشن سسٹم میں موجود سقم دور کرنے کو اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ قانونی اور غیر قانونی امیگرینٹس دونوں ہی امیگریشن سسٹم کا استحصال کرتے چلے آ رہے ہیں۔

برطانوی وزیرداخلہ نے بڑھتے ہوئے سٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے پولیس ریفارمز کو ناگزیر قرار دیا۔

شبانہ محمود کا کہنا تھا کہ ان کی شناخت برٹش ، انگلش ، برمنگھم کی رہائشی مسلمان کی ہے جس کے والدین کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے اور انہیں اس پر فخر ہے۔

شبانہ محمود نے بتایا کہ وہ پاکستانی کھانوں کی شوقین ہیں اور خود بھی اچھے کھانے بناتی ہیں ، ان کی اسپیشیلیٹی پالک گوشت اور قیمہ ہے ، ویک اینڈ پر جب گھر جاتی ہین تو والدہ کے ہاتھ کے بنے کھانے کھاتی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں