شام میں استحکام، امن کیلئے اٹھایا جانیوالا ہر قدم قابل قبول ہے: ترک صدر

استنبول: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا کہ شام میں استحکام، امن کیلئے اٹھایا جانے والا ہر قدم قابل قبول ہے۔

ترک صدر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج سے سعودی عرب اور مصر کا 2 روزہ دورہ کروں گا، برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بات ہوگی، ایران کی صور تحال اور غزہ کی تعمیر نو کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ شمالی شام کا مسئلہ خونریزی کے بغیر حل کیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں