برطانیہ کا ایران کی شخصیات اور اداروں پر نئی پابندیوں کا اعلان

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ نے ایران کی شخصیات اور اداروں پر نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا۔

برطانوی حکام کے مطابق پابندیاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے پر لگائی گئیں ، متاثرہ افراد کے اثاثے منجمد اور سفری پابندیاں عائد ہوں گی۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے تحت نامزد افراد کے برطانیہ میں موجود اثاثے منجمد کر دیئے جائیں گے جبکہ ان پر سفری پابندیاں بھی عائد ہوں گی، جس کے نتیجے میں وہ برطانیہ کا سفر نہیں کر سکیں گے۔

حکام نے واضح کیا کہ یہ اقدام انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی سطح پر جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

برطانیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتا رہے گا اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا جو بنیادی انسانی اقدار کو پامال کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں