کوٹری: مسافروین اور ٹرالر میں تصادم، خاتون، بچی سمیت 3 افراد جاں بحق

کوٹری: (دنیا نیوز) کوٹری میں مسافر وین ٹرالر سے ٹکرانے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حیدرآباد موٹروے پر کوٹری کے قریب تیز رفتار مسافر وین آگے چلنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک بچی اور خاتون سمیت تین افراد موقع پر دم توڑ گئےجبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں وین ڈرائیور 35 سالہ عمران علی، 45 سالہ زرمین قریشی اور 5 سالہ بچی آریشہ قریشی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا خاندان شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے ٹنڈوآدم سے کراچی جا رہا تھا کہ راستے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم ٹرالر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فرار ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں