فراڈ کیس میں فواد چودھری کے خلاف فرد جرم عائد

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف فراڈ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پر فرد جرم عائد کر دی گئی، فواد چودھری کا صحت جرم سے انکارکردیا، عدالت نے کل استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس پر سماعت کی، فواد چودھری کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر بھی کل دلائل طلب کرلیے گئے، سابق وفاقی وزیر فواد چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔

مدعی مقدمہ ملک محمد ظہیر بھی اپنے وکیل فرحان منظور کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، فواد چودھری کیخلاف کیس کی مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے فواد چودھری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں