کراچی میں روایت بن گئی ایک سیاسی جماعت اپنی کوتاہی دوسری پر ڈال دیتی ہے: مرتضیٰ وہاب
کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گل پلازہ سانحہ پر لوگوں نے منفی باتیں کیں۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کراچی میں روایت بن گئی ایک سیاسی جماعت اپنی کوتاہی دوسری جماعت پر ڈال دیتی ہے، ان کے پاس اپنے ٹاؤن میں پانی پہنچانے کے پیسے نہیں اور مجھے یزید کہتے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ سال کراچی میں ترقیاتی کاموں کا ہوگا، 46 ارب روپے شہر کی ترقی پر خرچ کئے جائیں گے، اس ماہ کے آخر تک ساڑھے 5 ارب روپے کی لاگت سے 26 سڑکوں کی بحالی مکمل ہوجائے گی۔
میئر کراچی نے ضلع وسطی میں تیموریہ لائبریری کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔