تحریک آزادی دبانے کیلئے کشمیریوں کو قتل کیا جا رہا ہے: مشعال ملک

راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرآرگنائزیشن مشعال ملک نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کو دبانے کے لیے کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرآرگنائزیشن مشعال ملک کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں دشمن کوایسا جواب ملا کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔

مشعال ملک نے کہا کہ آزادی کی تحریک روکنے کے لیے کشمیریوں پر اوچھے ہتھکنڈےاستعمال کیے جا رہے ہیں، ماورائے عدالت کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ کشمیری خواتین اوربچوں کوبھی مظالم کا نشانہ بنایا جارہا ہے، وہ دن دورنہیں جب کشمیرکی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

مشعال ملک نے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک کو جیل میں بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں