مریم اورنگزیب کا موچی دروازہ کا دورہ، پتنگوں اور ڈوروں کا معائنہ
لاہور: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے موچی دروازہ کا دورہ، پتنگوں اور ڈوروں کا معائنہ کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اندرون موچی دروازے کی رونقیں بحال ہونے پر خوشی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کو 25 سال بعد بسنت کا تہوار منعقد کروانے پر مبارکبارد دیتی ہوں۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شہری ایس او پیز کے مطابق بسنت منائیں تاکہ یہ تہوار آئندہ بھی بحال رہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کو پنجاب حکومت کی طرف سے فری پبلک ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیتں فراہم کی جا رہی ہیں۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ میری بسنت کی تیاری یہ ہے کہ عوام کیلئے اچھے انتظامات کیے جائیں۔