’’گُڈی لہور دی اُڈی‘‘وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکا بسنت پر جشن کا اعلان

لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 7 فروری کو جشن کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ لاہور اور پنجاب بھر کے شہری آئیں لبرٹی چوک میں ہمارے ساتھ بسنت تہوار منائیں۔

اُنہوں ںے کہا کہ 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشن ہوگا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب م نے بسنت کے حوالے سے گانا ’’گُڈی لہور دی اُڈی‘‘ بھی شیئرکیا۔

واضح رہے جشنِ بہاراں اور بسنت کی روایتی رونقیں ایک بار پھر زندہ ہو گئی ہیں، روشنیوں سے جگمگاتے راستے، بلند و بالا پتنگیں اور زندہ دلانِ لاہور کا جوش و خروش اس بات کی گواہی ہے کہ لاہور کی ثقافت آج بھی بے مثال ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں