لیبیا کے وزیراعظم کی وفد سمیت شہباز شریف سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
اسلام آباد: (دنیا نیوز) لیبیا کے اعلیٰ سطح کے وفد کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
وفد میں لیبیا کے وزیراعظم ڈاکٹر اسامہ سعد حمد، لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر شامل تھے۔
.jpg)
لیبیا کی مسلح افواج کے نائب کمانڈر ان چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر بھی وفد کا حصہ تھے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
علاقائی اور عالمی سطح پر امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے مشترکہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
.jpg)
وزیراعظم شہباز شریف کا لیبیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، شہباز شریف کا مسلسل رابطے اور مکالمے کی اہمیت پر زور دیا۔
لیبیا کی قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا، ملاقات میں قریبی روابط برقرار رکھنے اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔