لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر، خریداروں کا رش، پتنگ اور ڈور کم پڑ گئی
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، خریداروں کا رش بڑھ گیا، پتنگ اور ڈور کم پڑ گئی۔
دکاندار منہ مانگے دام وصول کرنے لگے، ایک تاوا گڈا 300 سے 400 روپے میں فروخت ہونے لگا، ڈیڑھ تاوا گڈا 500 سے 600 روپے میں دستیاب ے، چھوٹا گڈا بھی مہنگا ہوگیا، قیمت 200 سے 300 روپے ہوگئی۔
2 پیس ڈور کا پنہ 10 ہزار سے 12 ہزار روپے میں بکنے لگا، ایک پیس ڈور کا پنہ 4 ہزار 500 سے 5000 روپے میں دستیاب ہے، شہریوں نے حکومت سے پتنگوں اور ڈور کے ریٹ مقرر کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بسنت کے دوران شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، لاہور میں 34 کروڑ روپے کی پتنگیں فروخت ہوئیں، پتنگوں کی قیمتوں بارے شکوہ آ رہا ہے، ڈیمانڈ اینڈ سپلائی پوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔