امریکا کی سعودی عرب کو ایف 15 کے آلات فروخت کرنے کی منظوری

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکا نے سعودی عرب کو اربوں ڈالرز مالیت کے ایف 15 کے آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

امریکی دفاعی ادارے پنٹاگون کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے 3 ارب ڈالر میں ممکنہ فروخت کی منظوری دی، سعودی عرب کو ہونے والی فروخت میں تکنیکی معاونت اور متعلقہ سازوسامان شامل ہے۔

یاد رہے کہ ہفتہ کے روز امریکا نے سعودی عرب کو ممکنہ 9 ارب ڈالر کے جدید پیٹریاٹ میزائلز کی فروخت کی منظوری دی تھی، پنٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو جدید کیپیبلٹی 3 میزائلز اور متعلقہ آلات فراہم کیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں