پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارت میں نمایاں بہتری

پاکستان اور اٹلی کے درمیان  تجارت میں نمایاں بہتری

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اور اٹلی کے درمیان اشیا اور خدمات کی تجارت مالی سال 26 ۔ 2025 کے پہلے چھ ماہ کے دوران مثبت رجحان کے ساتھ 23.54 فیصد سرپلس ریکارڈ کرنے میں کامیاب رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا دسمبر 26 ۔ 2025 کے دوران پاکستان کو اٹلی کے ساتھ تجارت میں 352.814 ملین امریکی ڈالر کا سرپلس حاصل ہوا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 285.585 ملین ڈالر تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں