کے آئی سی ٹی پر کارگو بیک لاگ، کراچی چیمبر کا اظہارتشویش
کراچی(بزنس رپورٹر)کراچی چیمبر کے صدر ریحان حنیف نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پریومیہ بنیاد پر 50 فیصد کارگو کے مستقل بیک لاگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ۔۔۔
مسلسل بیک لاگ سپلائی چین کو متاثر کر رہاہے جسکی وجہ سے کاروباری لاگت بڑھ رہی ہے اور کاروبار میں آسانی کی بجائے نقصان پہنچ رہاہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کے آئی سی ٹی پررش کی بڑی وجہ کسٹمز عملے کی کمی ہے لہٰذا عملے کی تعداد کم از کم 25 کرنی چاہیے جن کی نگرانی دو سینئر افسران کو کریں۔ریحان حنیف نے کہا کہ جانچ پڑتال کا عمل حد سے زیادہ سست روی کا شکار ہونے کی وجہ سے تقریباً روزانہ آدھی سے زیادہ تعداد میں کنٹینرز کلیئرنس کے انتظار میں رہ جاتے ہیں۔ عملے کی بار بار تبدیلی بھی کلیئرنس کے عمل کو مزید تاخیر کا باعث بن رہی ہے ۔ صدر کراچی چیمبر نے یہ بھی بتایا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت درآمد کیے گئے 2 ہزار سے زائد کنٹینرز کے آئی سی ٹی پر پھنسے ہوئے ہیں جو رش کی ایک بڑی وجہ ہیں۔