شیئرز کی خرید و فروخت کے سیٹلمنٹ نظام میں بڑی تبدیلی

شیئرز کی خرید و فروخت کے سیٹلمنٹ نظام میں بڑی تبدیلی

کراچی(بزنس رپورٹر) اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کیلئے ایک اہم اور تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے شیئرز کی خرید و فروخت کے سیٹلمنٹ نظام میں بڑی تبدیلی کر دی گئی ہے جسکے تحت اب سرمایہ کاروں کو رقوم اور شیئرز کی منتقلی دو دن کے بجائے صرف ایک کاروباری دن میں مکمل ہو جائے گی ۔

 اسٹاک ایکسچینج میں ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سائیکل کا باقاعدہ نفاذ 9 فروری سے کیا جا رہا ہے ۔اسٹاک ایکسچینج کے مطابق نئے سیٹلمنٹ سائیکل کے تحت اگر سرمایہ کار پیر کوشیئرز خریدے گا تو اسے منگل کے روز شیئرز اس کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو جائیں گے جبکہ پیر کو شیئرز فروخت کرنے کی صورت میں ادائیگی بھی اگلے ہی کاروباری دن موصول ہو سکے گی۔ ٹی پلس ون سیٹلمنٹ سائیکل کا نفاذ ایس ای سی پی ، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی کے باہمی تعاون سے ممکن بنایا گیا ہے جس کا مقصد مارکیٹ کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانا اور عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں