الغازی ٹریکٹرز اور گرین ایگری مال میں زرعی تعاون کا معاہدہ

الغازی ٹریکٹرز اور گرین ایگری مال میں زرعی تعاون کا معاہدہ

کسانوں کو جدید مشینری، اصل اسپیئر پارٹس اور لبریکنٹس تک بہتر رسائی ملے گی

کراچی (بزنس ڈیسک)الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے پاکستان بھر میں کسانوں کو زرعی میکانائزیشن کے حل تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے لیے گرین ایگری مال کے ساتھ ایک اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ۔ مفاہمتی یادداشت پر الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر یاسین سیکر اور گرین ایگری مال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی سفیان ہمایوں نے دستخط کیے ۔ اس تعاون کا مقصد نظام کو مضبوط بنانا، خدمات تک رسائی بہتر کرنا اور ملکی زرعی ویلیو چین میں پیداواری صلاحیت کو فروغ دینا ہے ۔یہ شراکت داری گرین ایگری مال کے رجسٹرڈ کسانوں کو جدید زرعی میکانائزیشن تک بہتر رسائی فراہم کرے گی۔

معاہدے کے تحت الغازی ٹریکٹرز اصل اسپیئر پارٹس اور لبریکنٹس گرین ایگری مال کے مخصوص پلیٹ فارمز کے ذریعے دستیاب ہوں گے۔ اس کے علاوہ دونوں ادارے مشترکہ طور پر کسانوں کیلئے عملی مظاہرے (ڈیمونسٹریشنز)، تربیتی پروگرامز اور آگاہی مہمات بھی منعقد کرینگے تاکہ جدید زرعی مشینری کے مؤثر استعمال کو فروغ دیا جا سکے ۔یاسین سیکر نے کہا کہ الغازی ٹریکٹرز میں ہمارا عزم صرف مشینری فراہم کرنے تک محدود نہیں بلکہ ہم پاکستان کی وسیع تر زرعی ویلیو چین کو مضبوط بنانے پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔علی سفیان ہمایوں نے کہا کہ الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کے ساتھ یہ اسٹریٹجک اشتراک کسانوں کو الغازی ٹریکٹرزکے اصل اسپیئر پارٹس اور لبریکنٹس تک ترجیحی رسائی فراہم کرے گا، جس کے ساتھ خصوصی طور پر بعد از فروخت سروس بھی شامل ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں