حکومت امریکہ سے خصوصی تجارتی رعایتیں حاصل کرے ، اپٹما
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اپٹما نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات کیلئے ترجیحی مارکیٹ رسائی حاصل کرنے کی خاطر فوری امریکا کے ساتھ بات چیت کا آغاز کرے۔
اپٹما نے وفاقی وزیر تجارت کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ہم یہ مراسلہ حالیہ تجارتی پیشرفت کے تناظر میں لکھ رہے ہیں جو پاکستان کی برآمدی مسابقت کو بڑے پیمانے پر متاثر کرتی ہیں۔ایسوسی ایشن نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بڑے حریف ممالک نے نئے تجارتی معاہدوں کے ذریعے امریکہ تک بہتر مارکیٹ رسائی حاصل کرلی ہے۔