ڈالر کی قدرکم،سونا مستحکم ،چاندی مزید مہنگی
کراچی(بزنس ڈیسک)انٹربینک میں جمعرات ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی ،ادھر سونے کی قیمتیں مستحکم جب کہ چاندی کے نرخ بڑھ گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 279.65 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 279.65 روپے پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 5 ہزار 58 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5لاکھ 28 ہزار 562 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 53 ہزار156 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2300 روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 82 ہزار 562 روپے ہوگئی تھی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 90 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 825 روپے ہوگئی۔